لاہور (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کو ٹیلیفون کیا اور رہائی پر مبارکباد پیش کی ۔
حمزہ شہباز نے سید خورشید شاہ کو لاہور آنے کی دعوت بھی دی ، نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ خورشید شاہ رواں ہفتے لاہور آئیں گے جہاں حمزہ شہباز خورشید شاہ کو ظہرانہ دیں گے ، دونوں رہنما مرکز اور پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے مشاورت کریں گے ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حمزہ شہباز نے سید خورشید شاہ سے کہا آپ کی جمہوریت کے لئے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا، موجودہ حکومت نےملک کی طرف کوئی توجہ نہ دی اور صرف انتقام کی سیاستی کی ، عمران خان ملک اور عوام کیلئے کینسر بن گئے ہیں ۔اس موقع پر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سے نجات کا آئینی راستہ ان ہاؤس تبدیلی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو ٹیلیفون، رہائی پر مبارکباد دی
