• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کریں گے یا بیٹنگ ؟ شاداب خان نے پینترا بدلے جانے کا عندیہ دیدیا

Nov 2, 2021

دبئی (نمائندہ خصوصی)قومی ٹیم کے مایہ ناز سپنر شاداب خان نے کہاہے کہ ہو سکتا ہے کہ ہم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر لیں ، جو بھی ٹیم ٹاس جیت رہی ہے پہلے باولنگ کر رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شادا ب خان کا کہناتھا کہ افغانستان کے خلاف ابو ظہبی میں ہونے والے میچ میں بھی بال سپن ہوئی ، ابو ظہبی میں کچھ وکٹوں پر سپن بھی ہوتا ہے ، ابو ظہبی میں ہمارے باولرز کو سپن ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ابو ظہبی میں کنڈیشن دبئی سے مختلف ہوں گی ، نمیبیا کے خلاف بھی اچھا کھیلیں گے، ہماری ٹیم بہترین کھیل پیش کر رہی ہے
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اپنے پہلے تین میچز میں فاتح رہا ہے اور آج نمیبیا کے خلاف میدان میں اترنے جارہاہے ، آج کی جیت کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنلز میں جگہ پکی ہو جائے گی ۔