بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)پنجاب پولیس انفارمیشن آفیسر ڈی آئی جی آپریشنزپنجاب ساجد کیانی کی پنجاب بھر کے پی آراوزاوراسٹاف سے ویڈیولنک کانفرنس۔
ویڈیولنک کانفرنس کے انعقادکامقصد پنجاب پولیس تعلقات عامہ کے شعبہ کو جدید دورکے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کو برائے راست رابطہ کے لیے پلیٹ فارم کو مزید موثر بناناہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایات پرپنجاب پولیس انفارمیشن آفیسر ڈی آئی جی آپریشنزپنجاب ساجد کیانی نے پنجاب کے بھر کے تمام ریجنل واضلاع میں تعینات پبلک ریلیشنز آفیسر ومتعلقہ اسٹاف کے ساتھ ویڈیولنک کانفرنس کا انعقاد کیا۔ویڈیولنک کانفرنس میں ڈی آئی جی آپریشنز کے ہمراہ آئی جی پی پنجاب کے شعبہ تعلقات عامہ کے انچارج سید نایاب حیدر بھی موجود تھے۔ کانفرنس کاآغاز تلاو ت کلام پاک سے کیا گیا۔پنجاب پولیس انفارمیشن آفیسر ڈی آئی جی آپریشز پنجاب ساجد کیانی نے تعارفی ویڈیوکانفرنس میں افسران تعلقات عامہ اسٹاف کو آئی جی پی پنجاب کی جانب سے پبلک سروس ڈیلوری کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اورترجیحات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ پنجاب پولیس بہترین اورپیشہ وارانہ قابلیت کے حامل افسران و اہلکاروں پر مشتمل ایک ادارہ ہے۔ جسے جدید دورکے تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے ہی ہم جدید دور میں اپنی قابلیت میں مزید نکھار پیدا کرسکتے ہیں۔پنجاب پولیس سٹیزن سینٹرنگ پولیسنگ پر عمل پیراہے۔ جس سے شہریوں سے مربوط روابط کو یقینی بنایاجارہاہے۔عوام الناس کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے آئی جی پی پنجاب کے احکامات کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلایا جارہاہے۔ تاہم ان تما م خدمات کی فراہمی کے طریقہ کار اورعام آدمی کو اس تک رسائی اورآگاہی کے لیے پنجاب پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کاکردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ تعلقات عامہ کی تربیت وآگاہی کے لیے خصوصی ورکشاپس کاانعقاد کیا جائے گااور کارکردگی کو جانچنے و بہتر بنانے کے لیے باقاعدہ طورپر کانفرنسز کا انعقاد بھی کیاجائے گا۔ ضلع بہاول پورسے ویڈیولنک کانفرنس میں پبلک ریلشنز آفیسر جام محمدساجد نے پی آر او برانچ کے اسٹاف کے ساتھ شرکت کی۔
پنجاب پولیس انفارمیشن آفیسر ڈی آئی جی آپریشنزپنجاب ساجد کیانی کی پنجاب بھر کے پی آراوزاوراسٹاف سے ویڈیولنک کانفرنس۔
