اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چینی کی ایکس ملز قیمت 136روپے فی کلو ہو گئی جس کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 9روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ہے ، اکبری منڈی لاہور میں ہول سیل میں 135روپے ، پشاور کی عام مارکیٹ میں 150روپے تک فروخت ہو رہی ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چینی کی ایکس ملز قیمت گزشتہ شب 130 روپے فی کلو تھی ، کراچی میں میں دو ہفتوں میں چینی کی ایکس ملز قیمت 38روپے فی کلو بڑھ چکی ہے ایکس ملز قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی سول سیلز مارکیٹ میں چینی کی قیمت 138 روپے فی کلو ہو گئی ہے ۔ ریٹیلز سطح پر چینی کی قیمت کا اضافہ خریدار پر منتقل ہوگا ۔
نجی ٹی وی نے مارکیٹ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اکبری منڈی لاہور میں چینی کی فی کلو قیمت 135 روپے ہو گئی ہے ، ریٹیل میں چینی 140روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ہے جو گزشتہ روز 126روپے فی کلو تھی ۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کے ڈیلرز نے ناجائز منافع کمانے کے لئے مصنوعی قلت پیدا کی ہے ۔ ادھر صدر شوگر ڈیلر ایسوسی ایشن پشاور کے مطابق صوبے میں چینی 140روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے ، ریٹیل قیمت 145سے 150روپے تک ہے ۔
چینی کی قیمت میں اضافہ ، 140سے 150روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی ، نجی ٹی وی کا دعویٰ
