• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹی 20ورلڈ کپ ، افغانستان کی ایونٹ میں مجموعی کارکردگی بھارت سے بہتر

Nov 4, 2021

ابو ظہبی (نمائندہ خصوصی) ٹی 20ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آج بھارت کو افغانستان کا چیلنج درپیش ہے ، یہ بھارت کے لئے ایونٹ میں بقاءکی جنگ بھی ہے جبکہ ماضی کی اوسط درجے کی افغانی ٹیم اس وقت اپنے گروپ میں دوسری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے اور ٹی 20ورلڈ کپ میں اس کی مجموعی کارکردگی بھارت سے بہتر ہے ۔
بھارتی بیٹنگ لائن کی بات کریں تو بھارت اب تک اپنے دو میچز میں پہلا پاکستان اور دوسرا نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل چکا ہے ، بھارت نے پہلے میچ میں 151 جبکہ دوسرے میں 110رنز بنائے اس طرح بھارت کے مجموعی سکور 262 ہیں ۔ افغانستان نے اپنا پہلا میچ سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلا اور 190سکور کئے ، دوسرے میچ میں پاکستان کے خلاف 147رنز بنائے جبکہ نمیبیا کے خلاف 160رنز بنائے ۔
بھارتی بلے بازی میں اوپنر کے ایل شرما نے پاکستان کے خلاف تین ، نیوزی لینڈ کے خلاف 18 یعنی ایونٹ میں مجموعی طور پر 21رنز بنائے ۔روہت شرما نے پاکستان کے خلاف صفر ، نیوزی لینڈ کے خلاف 18رنز بنائے ۔ کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف 57، نیوزی لینڈ کے خلاف 9 رنز بنائے ہیں ۔سوریا کمار یادو نے پاکستان کے خلاف 11رنز بنائے ، ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے میچ میں ایشان کیشان کو موقع دیا گیا انہوں نے 4رنز بنائے ۔
ریشب پنت نے پاکستان کے خلاف 39 ، نیوزی لینڈ کے خلاف 12رنز بنائے ۔رویندرا جدیجا نے پاکستان کے خلاف 13اور نیوزی لینڈ کے خلاف 26رنز بنائے تھے ۔
بھارتی باؤلرز کوئی بھی پاکستانی بلے باز کو آؤٹ نہ کر سکے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف صرف جسپریت بھمرا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
ٹیم افغانستان
افغانستان کی بیٹنگ لائن میں اوپنر حضرت اللہ زازئی نے پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ کے خلاف 44 رنز بنائے ، پاکستان کے خلاف کوئی رن نہ بنایا جبکہ نمیبیا کے خلاف ان کے 33رنز ہیں ۔ ۔ محمد شہزاد نے سکاٹ لینڈ کے خلاف 22، پاکستان کے خلاف 8، نمیبیا کے خلاف 45رنز بنائے ۔رحمان اللہ گرباز نے پہلے میچ میں 46،دوسر ے میں 10 ، تیسرے میں 4 رن بنائے ۔ نجیب اللہ زدران نے پہلے میچ میں 59، دوسرے میچ میں 22، تیسرے میں 7 رنز بنائے ۔ کپتان محمد نبی نے سکاٹ لینڈ کے خلاف ناقابل شکست 11 ، پاکستان کے خلاف ناقابل شکست 35، نمیبیا کے خلاف ناقابل شکست 32رنز بنائے ۔ گلبدین نیب نے پہلے میچ میں بلے بازی نہ کی لیکن پاکستان کے خلاف ناقابل شکست 35رنز بنائے ۔
باؤلنگ کے شعبہ میں افغانستان کے مجیب الرحمان نے پہلے میچ میں پانچ ، راشد خان نے چار اور نوین الحق نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ہے ۔ پاکستان کے خلاف میچ میں افغانستان کے راشد خان نے دو ، نوین الحق ، محمد نبی اور مجیب الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
نمیبیا کے خلاف نوین الحق اور حامد حسن نے تین ، تین ، گلبدین نیب نے دو اور راشد خان نے ایک وکٹ حاصل کی ۔