• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شاہ ر خ خان کی 56 ویں سالگرہ کو سلمان خان نے کس طرح منفرد انداز میں یادگار بنا دیا ؟ بالی ووڈ میں دھوم مچ گئی

Nov 5, 2021

نئی دہلی (نمائندہ خصوصی)شاہ رخ خان نے گزشتہ روز اپنی 56 ویں سالگرہ منائی اوراس موقع پر انہیں دنیا بھر سے مبارک بادوں کے پیغامات موصول ہوئے جبکہ ان کے گھر کے باہر مداحوں کی بھاری تعداد ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے جمع ہوئی تاہم سب سے زیادہ انتظار سلمان خان کے پیغام کا رہا جو کہ حقیقت میں سب سے مختلف اور شاندار تھا۔
تفصیلات کے مطابق سلمان خان نے شاہ ر خ خان کی سالگرہ کے موقع پر دونوں کی ایک ساتھ نہایت خوبصورت تصویر شیئر کی اور ساتھ پیغام درج کرتے ہوئے لکھا کہ ” آج اپنے بھائی کا برتھ ڈے ہے ، سالگرہ مبارک ہو میرے بھائی ۔“ یہاں پر نہایت دلچسپ امر یہ ہے کہ سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’ انتم ‘ کا گانا ” بھائی کا برتھ ڈے “ بھی شاہ ر خ خان کی سالگرہ سے پہلے جاری کیا ۔
سلمان خان اور شاہ ر خ خان ماضی میں ایک دوسرے کی فلموں کو کھلے دل سے پروموٹ کر تے رہے ہیں، شاہ ر خ خان نے سلمان خان کی فلم ’ ٹیوب لائٹ ‘ میں بطور مہمان شرکت کی جس کے بعد سلمان خان نے اس کا بدلہ شاہ ر خ خان کی فلم ’ زیرو ‘ میں لوٹا دیا ۔