نیویارک(نمائندہ خصوصی)دنیا کے پہلے ارب پتی ریپر، گلوکار و موسیقار کا اعزاز حاصل کرنے والے امریکی آرٹسٹ شان کورے کارٹر المعروف ’جے زی‘ نے تصدیق ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی انسٹاگرام اکاونٹ ڈیلیٹ کرکے سب کو حیران کردیا۔
امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق جے زی نے دو دن قبل 4 نومبر کو انسٹاگرام پر اکاونٹ بنایا اور اپنی پروڈیوس کردہ فلم سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی مگر جلد ہی انہوں نے اکاونٹ ڈیلیٹ کردیا۔جے زی کی جانب سے انسٹاگرام پر اکاونٹ بنانے کے چند گھنٹے کے اندر ہی ان کے اکاونٹ کو بلیو ٹک فراہم کرکے اس کی تصدیق کردی گئی تھی مگر جلد ہی گلوکار نے اکاونٹ ڈیلیٹ کردیا۔جے زی نے اپنے اکاونٹ پر صرف ایک شخص اپنی اہلیہ گلوکارہ بیونسے کو فالو کیا تھا اور ان کے فالوورز کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہوگئی تھی۔
جے زی نے مختصر پوسٹ کی تھی، تاہم اس کے باوجود چند ہی گھنٹوں میں ان کے فالوورز کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی اور اس دوران انہیں انسٹاگرام اور فیس بک کے آفیشل اکاونٹ نے بھی ایپلی کیشن پر خوش آمدید کہا تھا۔جے زی کو انسٹاگرام پر اکاونٹ بنانے پر مارک زکربرگ نے بھی خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی پوسٹ پر مختصر کمنٹ کیا تھا جب کہ فیس بک ایپ اور انسٹاگرام کے آفیشل اکاونٹ سے بھی ان کی پوسٹ پر تبصرہ کیا گیاتھا۔
معروف امریکی گلو کار ’جے زی ‘نے مارک زکر برگ کے ساتھ ہاتھ کردیا
