• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ورلڈ کپ کے فوری بعد بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سکواڈ کا اعلان کر دیا

Nov 9, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
بنگلادیش کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سیریز کے تینوں میچز 19، 20 اور 22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک قومی سکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد حفیظ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم سے گفتگو کے بعد اس سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے کے لیے سیریز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نوجوان بیٹرز حیدر علی اور خوشدل شاہ کے علاوہ ان فارم بیٹر افتخار احمد کو مڈل آرڈر بیٹنگ لائن اپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔قومی ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان،آصف علی،فخر زمان،حیدر علی،حارث رو¿ف،حسن علی،افتخار احمد،عماد وسیم،خوشدل شاہ،محمد نواز، وکٹ کیپر محمد رضوان،محمد وسیم جونیئر اور وکٹ کیپر سرفراز احمد شامل ہیں۔اس کے علاوہ عثمان قادر،شاہین شاہ آفریدی،شاہنواز دہانی اور شعیب ملک شامل ہیں۔
دورے میں شامل دو ٹیسٹ میچز کے لیے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کے علاوہ تمام ٹیم منیجمنٹ کو بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے. میتھیو ہیڈن کی مصروفیات پہلے سے طے شدہ تھی۔