• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شعیب ملک کا عائشہ عمر کے بعد ایک اور پاکستانی اداکارہ کے ساتھ فوٹو شوٹ

Nov 10, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اداکارہ عائشہ عمر کے بعد ہانیہ عامر کے ساتھ بھی فوٹو شوٹ کرالیا۔
گزشتہ دنوں شعیب ملک کا عائشہ عمر کے ساتھ انتہائی بولڈ فوٹو شوٹ منظر عام پر آیا تھا جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا۔
اب شعیب ملک نے اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا ہے۔
شعیب ملک نے عائشہ عمر کے ساتھ فوٹو شوٹ ہیلو میگزین کیلئے کرایا تھا۔
ہانیہ عامر کے ساتھ بھی شعیب ملک کا فوٹو شوٹ ہیلو میگزین کیلئے کیا گیا ہے۔
شعیب ملک اور ہانیہ عامر کے فوٹو شوٹ کی تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔