بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا نے تحصیل بہاول پور سٹی کے علاقہ گوٹھ گہنہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دور جدید میں ہونے والی ڈیجیٹل گرداوری کی موبائل ایپ کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ سے فصلات کی پڑتال کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عمران مارتھ اور فوکل پرسن ڈیجیٹل گردآوری ضلع بہاول پورآصف حسنین رامے بھی ہمراہ تھے۔