• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں

Nov 12, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،متعددملزمان گرفتار،منشیات اورناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج،سماج دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جائے گا،ڈی پی اومحمدفیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی پالیسی کے احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کی ہدایت پر بہاول پور پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے متعدد ملزمان کوگرفتارکرکے منشیات اورناجائزاسلحہ برآمدکر لیا،پولیس تھانہ کینٹ،قائم پور،سٹی احمدپورشرقیہ،صدربہاول پور،سٹی یزمان،صدریزمان اورچنی گوٹھ نے ملزمان شیرخان،محمدصدام،محمدشاہد،محمدارشد،محمدزاہد،مسماۃ فیضاں مائی اورملک ظفر کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے5415 گرام چرس برآمدکرلی۔پولیس تھانہ مسافرخانہ اورہیڈراجکاں نے شراب فروش ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان خادم حسین اورسفیان علی کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے50 لیٹر شراب برآمدکرلی۔ پولیس تھانہ صدریزمان،سٹی حاصل پور،کوتوالی،صدربہاول پور،عباس نگر،مسافرخانہ،ہیڈراجکاں اورچنی گوٹھ نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عبدالوہاب،بخشن خان،عابد حسین،لیاقت علی،محمدنعیم،محمدگلشن اقبال،لیاقت،خادم،محمدارشد،شمیرا رام،محمدعرفان اورپرویز الہی کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے08 عددپسٹل30 بور،02رپیٹر12 بور اور02 عددبندوق 12 بور برآمدکرلی۔متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔