• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت میں کمی آئی ، مہنگائی سرکار کب اعلان کریگی ، شیری رحمان نے وفاقی حکومت پر طنز کے نشتر برسا دیے

Nov 13, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں میں 1.6فیصد کمی آئی ہے، مہنگائی سرکار تیل میں قیمتوں میں کمی کا اعلان کب کرے گی؟ ۔
شیری رحمان نے کہا کہ پٹرول اور ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح بڑھ رہی ہے ، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 17.37 فیصد کی ریکارڈ لیول پر پہنچ چکی ہے، ہفتے کے دوران 30 سے زائد اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ڈالر ایک روپے 80 پیسے کے اضافے سے بلند ترین سطح 176 روپے تک پہنچ گیا۔
شیری رحمان نے مزید کہا کہ 3سال میں تباہی سرکار نے 16 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی، قرضوں، ڈالر اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ قابل تشویش ہے۔