• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

’سونے کا قلم ، تسبیح ، کف لنکس ، انگوٹھی ،رولیکس گھڑی اور بہت کچھ‘ دوست ممالک نے شاہ محمود قریشی پر تحائف کی بارش کردی ، فہرست سامنے آگئی

Nov 13, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دوست ممالک کی طرف سے ملنے والے تحائف کی فہرست پارلیمنٹ میں پیش ہو گئی۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر خاتون صحافی نوشین یوسف نے وزیر خارجہ کو ملنے والے تحائف کی فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات بتانے سے دوست ممالک ناراض ہوں گے لیکن وزیر خارجہ شاہ محمود کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات پیش کرنے سے کوئی ناراض نہیں ہوتا۔
فہرست کے مطابق شاہ محمود قریشی کو سعودی عرب ، ترکی ، ایران ،تاجکستان ، ازبکستان ،چین، متحدہ عرب امارات ، افغانستان ، قطر ، عمان ، کویت، کر غزستان ،عراق اور روس کی جانب سے تحائف موصول ہوئے ۔ ان تحائف میں رولیکس گھڑیاں ، سونے کا قلم ، سونے کے کف لنکس، سونے کی تسبیح ، سونے کی انگوٹھی ، پینٹنگز، مہنگے ترین چائے کے سیٹ اور کارپٹس سمیت بہت کچھ شامل ہے ۔