• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دپیکا پڈوکون کیساتھ تصاویر لیک ہونے کے معاملے پر اداکار شہر یار منور کا ردعمل آگیا

Nov 14, 2021

کراچی (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار شہریار منور نے بالی وڈ اداکارہ دیپیکا کے ساتھ لیک ہوئی تصویر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ یہ ایک اتفاقیہ ملاقات تھی، ہم ڈھائی تین گھنٹے کیلئے ڈنر پر ساتھ میں تھے، میں نہیں چاہ رہا تھا کہ وہ تصویر نکلے لیکن وہ لیک ہوگئی۔
شہریار منور نے حال ہی میں فیوژیا میگزین کو انٹرویو دیا جس میں ان سے بالی وڈ اداکارہ کے ہمراہ تصویر سے متعلق پوچھا گیا۔شہریار منور نے کہا کہ وہ تصویر میری پروفائل پر مشکل سے 20 منٹ کیلئے دیکھی ہوگی، بعد میں، میں نے ہر جگہ سے اسے ہٹوادیا تھا لیکن پھر بھی آپ تصویر کو ہر جگہ سے نہیں ہٹوا سکتے۔شہریار نے مزید کہا کہ میں ایسا بالکل نہیں چاہ رہا تھا کیونکہ اس تصویر سے میں بھی مسئلے میں پڑ سکتا ہوں اور دیپیکا بھی۔