دبئی (نمائندہ خصوصی) سیریز چھوڑ کر بھاگنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اگلے سال پاکستان کے دورے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطہ کرکے اگلے سال دورے کی یقین دہانی کرادی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ستمبر 2022 میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور اس دوران ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی تھی تاہم پہلا ون ڈے شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر سیریز چھوڑ کر بھاگ گئی تھی۔
سیکیورٹی کا مسئلہ حل؟ نیوزی لینڈ نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا لیکن کب؟
