• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سدھارتھ شکلا سے متعلق سوال پر شہناز گل پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

Nov 18, 2021

ممبئی (ویب ڈیسک) شہناز گل اپنی نئی فلم حوصلہ رکھ کی پروموشن کے دوران رو پڑیں، صحافی نے شہناز گل سے کہا کہ اگر اس وقت سدھارتھ شکلا زندہ ہوتے تو وہ بھی آپ کی فلم دیکھتے، سدھارتھ کو آپ پر بہت فخر ہوتا تاہم شہناز صحافی کی یہ بات سن کر پھوٹ پھوٹ کر رو دیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
معروف بھارتی رئیلٹی شو بگ باس سیزن 13 سے مقبول ہونے والی شہناز گل اداکار دلجیت دوسانجھ اور اداکارہ سونم باجوہ کے ساتھ اپنی فلم ’حوصلہ رکھ‘ کی پروموشن میں مصروف تھیں ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی پروموشن کے دوران ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں شہناز کی افسردہ آنکھوں میں دکھ اور رنج کی کیفیت دیکھی جا سکتی ہے۔
ویڈیو میں دلجیت دوسانجھ اداکارہ سے کہہ رہے ہیں کہ حوصلہ رکھو، کسی بھی طرح کی کوئی بھی صورتحال سامنے آئے تو حوصلہ کرنا پڑے گا تبھی آسانی ہوگی۔
واضح رہے کہ بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا رواں برس 2 ستمبر کو اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے، اور بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ سدھارتھ اور شہناز شادی کے بندھن میں بندھ چکے تھے تاہم اس حوالے سے دونوں اداکاروں کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی تھی۔