• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاوری گرل دنا نیر مبین کی شوبز کی دنیا میں انٹری ، آئی ایس پی آر نے ڈرامے کا ٹریلر جاری کردیا

Nov 22, 2021

کراچی (ویب ڈیسک) ہدایت کار ندیم بیگ کے جلد ریلیز ہونے والے ڈرامے ’صنف آہن‘ کے تمام مرکزی کرداروں کے ٹیزر جاری کیے جانے کے بعد اب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ڈرامے کا ٹریلر بھی جاری کردیا، ٹریلر کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں سوشل میڈیا اسٹار ’پاوری گرل‘ دنانیر مبین کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے جو کہ ’صنف آہن‘ سے اداکاری کی دنیا میں انٹری کرنے جا رہی ہیں۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق مختصر دورانیے کے ٹریلر میں ’صنف آہن‘ کی تمام مرکزی اداکاراؤں یعنی سجل علی، یمنیٰ زیدی، رمشا خان، سائرہ یوسف اور کبریٰ خان سمیت سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا کے کرداروں کی فوج میں شمولیت کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔
سردار تنویر الیاس کی پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹڑی جنرل فیصل راٹھور سے ملاقات ،ریاست کی تعمیر و ترقی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
دنانیر مبین رواں برس 6 فروری کو راتوں رات اس وقت سوشل میڈیا سٹار بنی تھیں جب کہ ان کی مختصر ویڈیو ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں ہماری ’پاوری‘ ہو رہی ہے‘ کہنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے ’صنف آہن‘ کے ٹریلر میں دنانیر مبین کو فوجی یونیفارم میں تربیت لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ٹریلر میں تصدیق کی گئی کہ دنانیر مبین ڈرامے میں ’سیدہ سدرہ‘ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی
اگرچہ دنانیر مبین بھی ’صنف آہن‘ کا حصہ ہوں گی، تاہم وہ ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں شامل نہیں، وہ معاون یا مختصر کردار میں دکھائی دیں گی۔ ان کی طرح ’صنف آہن‘ میں ماڈل میرب علی، گلوکار عاصم اظہر، عثمان مختار اور شہریار منور بھی معاون یا مختصر کرداروں میں دکھائی دیں گے۔
ڈرامے کی مرکزی کہانی، کبریٰ خان، سجل علی، یمنیٰ زیدی، رمشا خان اور سائرہ یوسف کے گرد گھومتی ہے، جو کہ عام گھرانوں کی لڑکیاں ہوتی ہیں مگر فوج میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد ان کی زندگی تبدیل ہوجاتی ہے۔
ڈرامے میں سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا کا بھی اہم کردار ہے جو کہ ڈرامے میں سری لنکن فوجی کیڈٹ ’نتھمی پریرا‘ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جو تربیت حاصل کرنے پاکستان آتی ہیں۔