اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن میں ڈیلرز مارجن کے حوالے سے معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ڈیلرز کے مارجن کو 99 پیسے فی لیٹر بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ڈیلرز کے مارجن کے حوالے سے ہر چھ ماہ بعد مہنگائی کے تناسب سے ردوبدل کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ اور اقتصادی رابطہ کمیٹی جلد ان معاملات کی منظوری دے گی۔
حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن میں معاملات طے ، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
