بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) مقامی صحافی رانامحمدایوب کے چھوٹے بھائی رانامحمدسکندر گزشتہ روز انتقال کرگئے ان کی نمازجنازہ میں عوامی وسماجی حلقوں، عزیزوں واقارب اور صحافیوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی نمازجنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ ان کے ایصال ثواب کیلئے ان کی قریبی مسجد میں آج ساڑھے آٹھ بجے اجتماعی دعاکرائی جائیگی۔ ان کی وفات پرصحافیوں میاں محمدعزیزالدین، محمدیاسین انصاری، جنیدنذیر،نویداقبال چوہدری،ذولفقار علی چوہدری،محمد شکیل تسکین سکندراعظم اوردیگرنے افسوس کااظہارکیا ہے۔