• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان سعودی عرب کو تین ارب ڈالر سٹیٹ بینک میں رکھنے پر سالانہ کتنا منافع ادا کرے گا ؟ پتا چل گیا

Nov 27, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی کابینہ نے سعودی ڈیولمپنٹ فنڈ سے ملنے والے تین ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے ذخائر میں رکھنے کی منطوری دیدی ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے معاہدے کی منظوری دی ، سعودی عرب نے تین ارب ڈالر پاکستان کے سٹیٹ بینک میں رکھنے کا وعدہ کیا تھا جو کہ ایک سال کیلئے جمع رہیں گے اور پاکستان اس رقم پر سعودی عرب کو سالانہ چار فیصد منافع ادا کرے گا ، سعودی حکومت سے معاہدے کا ڈرافٹ وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس بھجوایا گیا ، وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس نے معاہدے کے ڈرافٹ پر اتفاق کیا ، قانونی رائے کے بعد معاہدے کی کاپی وفاقی کابینہ کو منظوری کیلئے بھجوائی گئی جسے منظوری مل گئی ہے ۔