• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کترینہ کیف اپنی شادی پر کتنے لاکھ روپے کی مہندی لگوائیں گی ؟ پتا چل گیا

Nov 27, 2021

ممبئی(نمائندہ خصوصی) کترینہ کیف اپنی شادی پرجومہندی لگائیں گی اس کی قیمت ایک لاکھ روپے ہے۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کی سٹارکترینہ کیف اپنی شادی کے حوالے سے خبروں میں ہیں، کترینہ کیف اپنے یادگاردن پرہاتھوں میں جومہندی لگائیں گی اس کی قیمت ایک لاکھ روپے ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کوبھارتی شہرجودھ پور کی مشہورسوجت مہندی لگائی جائے گی جس کی قیمت ایک لاکھ روپے ہے۔ سوجت مہندی کا نمونہ کترینہ کیف کو بھجوا دیا گیا ہے۔ ہاتھ سے تیار کی گئی مہندی میں کوئی کیمیکل شامل نہیں ہے۔مہندی تیارکرنے والی کمپنی کے مالک نے کترینہ کیف کومہندی بطورتحفہ دینے کا اعلان کیا ہے جس کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی۔رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اوروکی کوشل کی شادی آئندہ ماہ راجستھان ہوگی۔