• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا کی نئی لہر سے ملک کو کیا نقصان ہو سکتا ہے؟ فواد چوہدری نے خبردار کردیا

Nov 28, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون آنے کے بعد ہمیں پوری تیاری رکھنی ہوگی، اس لہر کی وجہ سے معیشت متاثر ہوسکتی ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اومی کرون کی ممکنہ لہر سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، ہمیں اس حوالے سے پوری تیاری کرنی ہوگی تاکہ زیادہ متاثر نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے درست اقدامات کیے ، قوم نے بھی حکومت کا بھرپور ساتھ دیا۔ اومی کرون سے نمٹنے کیلئے ہمیں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہوئی ہے جو پہلی تمام اقسام سے زیادہ تیزی کے ساتھ پھیلتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے اس نئی قسم کو اومی کرون کا نام دیا ہے جو اب تک جنوبی افریقہ، برطانیہ اور ہانگ کانگ سمیت آٹھ ملکوں میں پھیل چکی ہے۔