• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ثناء نورین(گولڈ میڈلسٹ)کورائزنگ پاکستان ایکسپو2021 کے زیر اہتمام جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ان کی قابلیت اور تحقیقی بنیادوں پر زراعت کے شعبے میں نیشنل یوتھ ایوارڈ سے نوازا گیا

Nov 28, 2021

بہاول پور( نویداقبال چوہدری سے)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورشعبہ سوائل سائنس کی طالبہ ثناء نورین(گولڈ میڈلسٹ)کورائزنگ پاکستان ایکسپو2021 کے زیر اہتمام جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ان کی قابلیت اور تحقیقی بنیادوں پر زراعت کے شعبے میں نیشنل یوتھ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم شاہ سوری نے صدر پاکستان کی جانب سے مس ثنا نورین کو شیلڈ سے نوازا جبکہ چئیرمین ریڈ کریسنٹ پاکستان ابرارالحق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چئیرمین شعبہ سوائل سائنس پروفیسرڈاکٹر معظم جمیل و دیگر فیکلٹی ممبرز نے اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔