• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پنجاب کے سکولوں کی اسمبلی میں خصوصی طور پر درود شریف پڑھا جائے ، مراسلہ جاری

Nov 30, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے ایک اور احسن قدم اٹھاتے ہوئے سکولوں کی اسمبلیوں میں خصوصی طور پر درود شریف پڑھنے کا حکم دیتے ہوئے مراسلہ جاری کر دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چیف سیکرٹری پنجاب نے سکولوں کی اسمبلی میں درود شریف پڑھنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اسمبلی مین قومی ترانےسے قبل تلاوت قرآن پاک کے بعد درود شریف ( درود ابراہیمی) پڑھا جائے گا۔
سردار عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ درو د شریف کے بے پناہ فضائل ہیں، سکولوں کی اسمبلی میں درود شریف پڑھنے سے نئی نسل بھی اس فضیلت اور برکت سے فیضیاب ہوگی، رحمتہ للعالمین حضرت محمدؐ کی خدمت میں درود شریف پیش کرنا ہر مسلمان کیلئے اعزاز ہے۔
سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ بارگاہ رسالتؐ میں درود شریف پیش کرنے سے برکات نازل ہوتی ہیں۔