اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی ، فی یونٹ بجلی 4روپے 75 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔
فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے ) نے درخواست میں کہا کہ اکتوبر میں ڈیزل سے 25 روپے 22 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی،فرنس آئل سے 22 روپے 21 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی،پانی سے بجلی کی پیداوار 23.26 ،کوئلے سے 16.69فیصد رہی،فرنس آئل سے 10.88 اور ڈیزل سے پیداوار0.51 فیصد رہی۔
سی پی پی اے نے درخواست میں موقف اپنایا کہ گزشتہ ماہ گیس سے 9.67 اور ایل این جی سے 23.96 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
سی پی پی اے کی درخواست منظوری کی صورت میں صارفین پر 60 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔ قانون میں ترمیم کے لیے کمپنیوں کی جانب سے نظرثانی کی درخواست کی گئی تھی۔
فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی
