• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ریسکیو 1122 کی جانب سے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے سٹاف اور خواتین ورکرز کے لیے تربیتی روکشاپس کا اہتمام کیاگیا۔

Nov 30, 2021

خانیوال(وقار پراچہ ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر خالد محمود کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کمیونٹی سیفٹی ونگ کی جانب سے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے سٹاف اور خواتین فیلڈ ورکرز کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد یاسر رضانے شرکاء کو ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے بارے آگاہی دی۔ ریسکیو کمیونٹی انسٹرکٹر بشیر احمد طاہرکی جانب سے ابتدائی طبی امداد کے متعلق آگاہی دی گئی، جس میں دل و سانس کا بند ہونا، ہڈی کا ٹوٹ جانا، خون کا بہنا، کرنٹ لگنا، جلنا اور زہریلے سانپ کے ڈسنے جیسی ایمرجنسی شامل ہیں بعدازاں اس کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ ان ورکشاپس کا مقصد عوام کو کسی بھی ایمرجنسی صورت حال کے لیے تیار کرنا ہے تاکہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ اداروں کے جائے حادثہ پر پہنچنے سے پہلے لوگوں کی بہتر انداز میں مدد کر سکیں۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا تھا کہ ایسے تربیت یافتہ افراد کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں ریسکیو 1122 کے جوانوں کے ساتھ مل کر عوام کو بہتر انداز میں ریلیف فراہم کر سکتے ہیں اور ہر فرد واحد پر لازم ہے کہ وہ فرسٹ ایڈ اور بیسک لائف سپورٹ کی تربیت حاصل کرے اور معاشرے کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کر ے۔اس موقع پروومن فیلڈ ٹرینر سدرہ زاہد اور پروڈوسر یونٹ سپروائزر مزمل حسین نے اس تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر ریسکیو1122 ٹیم کی اس کاوش کو سراہا۔