بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)اپواء پنجاب لاہور کی ہدایت پر اپواء بہاولپورنے خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام پر سیمینار اپوا سیٹ لائٹ ٹاؤن ہائی سکول کے ہال میں منعقد کرایا،تقریب میں ایگزیکٹو ممبران،پرنسپلز،سٹاف اور طالبات نے شرکت کی۔چیئر پرسن بیگم اختر حبیب اللہ بھٹہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواتین پر تشدد کو عالمی مسئلہ قراردیا اور اس کی روک تھام کے حوالے سے حکومت کی جانب سے مذید موثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔جنرل سیکرٹری بیگم افشاں سلطان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرد عورت کو کمتر سمجھتا ہے جبکہ مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہونا چاہیے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کو اس ظلم کے خلاف ااگاہی فراہم کرئے تاکہ معاشرے میں امن قائم ہوسکے۔