• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن ای وی ایم پر کرانے کا فیصلہ کرلیا ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

Dec 2, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) پر کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن ووٹنگ مشینوں پر کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کےحوالے سے کہا کہ ای وی ایم پر انتخابات کو بلدیاتی انتخابات میں شامل کیا جائے ، وزیر اعلیٰ نے اس حوالے سے انتخاب کی شق شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔

ادھر نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ق نئے بلدیاتی نظام میں دیہی علاقوں کیلئے زیادہ نمائندگی مانگ رہی ہے اور مطالبے پر ڈٹ چکی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق طارق بشیر چیمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم وفاق سے ناراض نہیں مگر لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر ہمارے تحفظات برقرار ہیں ۔