بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے ) خرید کردہ رقبہ پر قبضہ مافیا کی پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے قبضہ کی کوشش ،قبضہ مافیا مختلف ہتھکنڈوں سے میرے 44 کنال رقبہ پر قبضہ کی کوشش میں لگے ہیں ہمیں تحفظ فراہم کرتے ہوئے قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈویلپر ملک ذوالفقار کی سابق مالکان حمیدہ بی بی،مشتاق احمد اور عائشہ مشتاق کے ہمراہ بہاولپور پریس کلب میں پریس کانفرنس۔انہوں نے کہا کہ میں نے چک نمبر 12 بی سی میں چند روز قبل 44 کنال رقبہ حمیدہ بی بی ،مشتاق احمد اور عائشہ بی بی سے خرید کیا،رقبہ میں جب سڑک تعمیر کرنے لگا تو محمد امین وغیرہ جو کہ حمیدہ بی بی کا بھائی ہے نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مداخلت شروع کردی اس سلسلے میں مقامی تھانہ کی پولیس محمد امین کی مکمل طور پر سرپرستی کر رہی ہے۔یکم دسمبر کو شام 6 بجے جب حمیدہ بی بی اور ان کے شوہر محمداشرف اپنے گھر میں بیٹھے تھے کہ محمد امین،محمد دین،انجم سجاد،اعجاز امین مسلح اسلحہ زبردستی گھر میں گھس آئے اور زبردستی انکو گھر میں بند کردیا اور ان کے موبائل بند کرادیئے اور رات 9 بجے تک زبردستی گھر میں محبوس رکھا تاکہ وہ اے ایس پی کے پاس موقع پر گواہی نہ دے سکیں،اور دھمکی دی کہ ہمارے خلاف گواہی دی تو تم لوگوں کو قتل کردیں گے۔پریس کانفرنس میں موجود حمیدہ بی بی اور مشتاق احمد نے کہا کہ ہم نے اپنے حصہ کی اراضی جو کہ ہمارا وراثتی رقبہ ہے ہم نے اپنی مرضی اور ہوش وحواس میں ملک ذوالفقار کو فروخت کر دی ہے جبکہ ہمارا بھائی محمد امین ساری زمین اکیلا ہڑپ کرنا چاہتا ہے انہوں نے وزیراعظم پاکستان ،وزیر اعلی پنجاب ،کمشنر بہاولپور آر پی او بہاولپور اور ڈی پی او بہاولپور سے تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کی اپیل کر دی ہے