• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن کل ہوگا ، محکمہ موسمیات

Dec 3, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن کل ہوگا ، پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 29 منٹ پر ہوگا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج کو گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا جو دو بج کر 37 منٹ پر اختتام پذیر ہو گا۔ سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن جنوبی افریقہ ، جنوبی آسٹریلیا ، جنوبی امریکہ ، بحیرہ اوقیانوس ، بحر الکاہل ، انٹار کٹیکا اور بحیرہ ہند کے علاقوں میں دیکھا جا سکے گا۔ سورج گرہن بحیرہ اوقیانوس ، بحر الکاہل ، انٹارکتٹیکا ، بحیرہ ہند میں بھی نظر آئے گا۔