• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب کا میدان سج گیا ، پولنگ کا عمل جاری

Dec 5, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) این اے 133 کے ضمنی انتخاب کیلئے میدان سج گیا ہے جہاں پولنگ کا عمل جاری ہے ، حلقہ میں 4لاکھ چالیس ہزار سے زائد ووٹرزحق رائے دہی استعمال کریں گے
حلقہ این اے 133 کی سیٹ مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے133 کے ضمنی انتخاب کیلئے دو لاکھ 33 ہزار 558 مرد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں ۔ حلقہ میں دو لاکھ چھ ہزار 927 خواتین رائے دہی کا حق استعمال کریں گی ۔
حلقے میں 11 امیدوار مد مقابل ہیں جبکہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور ان کی کورنگ امیدوار مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کی جانب سے اعتراض لگا کر مسترد کر دیے گئے تھے ۔
الیکشن ٹریبونل اور ہائیکورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کے اعتراضات کو برقرار رکھا تھا ۔