• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

“اس نئے سفر کیلئے ہمیں صرف آپ کا پیار چاہیے” کترینہ کیف نے شادی کی تصاویر شیئر کردیں

Dec 10, 2021

جے پور (نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ہیں۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جن میں انہیں روایتی انڈین انداز میں پھیرے لیتے اور ایک دوسرے کو ورمالا پہناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کترینہ کیف نے شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا “ان تمام چیزوں کیلئے جو ہمیں اس مقام پر لائیں، ہمارے دل میں صرف پیار اور احسان مندی ہے، زندگی کے اس نئے سفر کی شروعات پر ہم سب کو آپ کے پیار اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔”