کراچی(نمائندہ خصوصی) معروف اداکارہ و ماڈل وینا ملک نے دوسری شادی خوبصورت اور دین دار شخص سے کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔
نجی نیوز ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر میں نے دوبارہ شادی کی تو ایک دین دار شخص سے کروں گی کیونکہ جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے وہ آپ کے ساتھ ظلم نہیں کر سکتا اور اللہ سے نہ ڈرنے والا شخص ظالم ہوتا ہے۔وینا ملک نے کہا کہ میں ایک خوبصورت انسان سے شادی کروں گی جو دنیا کے بعد جنت میں بھی میرے ساتھ ہو۔اس موقع پر میزبان نے سوال کیا کہ کیا ایسے شخص کی تلاش جاری ہے؟ جس پر وینا ملک پہلے مسکرائیں اور پھر جواب دیا کہ ابھی تو ایسا کوئی نہیں ہے لیکن ان شاءاللہ وہ میرے لیے کہیں نہ کہیں ضرور ہوگا، وہ خودہی میرے پاس آجائے گا۔
وینا ملک کو دوسری شادی کے لیے کس طرح کے مرد کی تلاش ہے ؟ اداکارہ نے خود ہی بتا دیا
