• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارتی فلم ’83، ریلیز سے پہلے مشکلات کا شکار ، اداکارہ دپیکا پڈ کون پر مقدمہ درج

Dec 11, 2021

نئی دہلی (نمائندہ خصوصی)بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کی نئی آنے والی فلم ’83‘ ریلیز سے پہلے ہی مشکلات میں گھِر گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایک فنانسر کمپنی نے ممبئی کی میٹروپولیٹن کورٹ میں فلم ’83‘ کے پروڈیوسرزکے خلاف سازش اور بے ایمانی کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔ مقدمے میں دپیکا پڈوکون، ساجد ناڈیاڈوالا،کبیر خان، فینٹم موویز اور دیگر 4 پروڈیوسرز کے نام شامل ہیں۔فلم کے پروڈیوسرز کے خلاف بھارتی پینل کورٹ کی دفعہ 405، 406، 415، 418، 420 اور 120 بی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فنانسر کمپنی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کی فلم 83 کی فنڈنگ ​​کے حوالے سے بھارتی میڈیا کمپنی (وبری میڈیا ) کے ساتھ بات چیت ہوئی تھی اور اس پوری بات چیت کے دوران وبری میڈیا نے وعدہ کیا تھا کہ اسے اچھا منافع ملے گا۔ جس کے بدلے میں کمپنی نے 16 کروڑ کی سرمایہ کاری کی تاہم فلم کے پروڈیوسرز نے فلم کے حقوق(rights) دینے میں دھوکا دیا۔ یو اے ای کی کمپنی کا خیال ہے کہ اس کی طرف سے لگائی گئی رقم اس کی رضامندی کے بغیر فلم ’83‘ کی تشہیر میں خرچ کی گئی۔