• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عاطف اسلم کے کنسرٹ میں لڑکی سے بد تمیزی پھر گلو کار نے اسے سٹیج پر بلا کر کیا کام کیا ؟

Dec 14, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتے کی رات معروف گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ میں خاتون سے بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا۔
عاطف اسلم کے کنسرٹ کے د وران خاتون سے بدتمیزی کی گئی۔ سٹیج کے بالکل قریب خاتون سے ہونے والی بدتمیزی پرعاطف اسلم نے کنسرٹ روک دیا۔عاطف اسلم نے خاتون کو سٹیج پربلایا تاہم اس دوران خاتون روتی رہیں۔ عاطف اسلم نے خاتون کو تسلی دی اور کنسرٹ ادھوراچھوڑکرچلے گئے۔عاطف اسلم کے کنسرٹ چھوڑ کر جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ خاتون نے سوشل میڈیا پر عاطف اسلم سے انتظامیہ کے خلاف ایکشن کی اپیل بھی کی۔