• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اداکار عمران عباس کی والدہ انتقال کر گئیں

Dec 16, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستانی اداکار عمران عباس کی والدہ انتقال کر گئیں۔ شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے دکھ کی اس گھڑی میں عمران عباس کے ساتھ اظہار افسوس کیا گیا ہے۔

عمران عباس نے اپنی والدہ کے پاؤں چومنے کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے عمران عباس نے انسٹاگرام پر اس حوالے سے اعلان کیا۔ انہوں نے لکھا “الوداع میری ماں، میں اب دوبارہ کبھی ان پیروں کو نہیں چوم پاؤں گا، میں نے آج اپنی جنت کھو دی، برائے مہربانی ان کیلئے فاتحہ خوانی کریں ۔”