• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جیمز اینڈرسن نے بیٹنگ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Dec 20, 2021

ایڈیلیڈ(نمائندہ خصوصی) انگلینڈ کے سٹار باؤلر جیمز اینڈرسن نے بیٹنگ کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ ناٹ آؤٹ رہنے والے باز بن گئے ہیں۔وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 100 مرتبہ ناٹ آؤٹ رہنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔اس فہرست میں جیمز اینڈرسن کے بعد ویسٹ انڈیز کے سابق پیسر کورٹنی والش 61 مرتبہ ناٹ آؤٹ رہے ہیں، متیاہ مرلی دھرن 56، سابق انگلش پیسر باب ولس 55 مرتبہ ناقابل شکست رہے۔
واضح رہے کہ جیمز اینڈرسن نے آسٹریلیا سے جاری ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں منفرد بیٹنگ ریکارڈ قائم کیا۔جیمز اینڈرسن اب تک انگلینڈ کے لیے 634 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔