لاہور (ویب ڈیسک) لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کیلئے شاہین آفریدی کو کپتان مقرر کردیا۔
سی او او ثمین رانا کا کہنا ہے کہ نوجوان ٹیلنٹ کو گروم کرنے کا عزم لیے میدان میں آئے تھے، شاہین آفریدی کو قیادت سونپ کر اس سمت میں بڑا قدم اٹھانے جارہے ہیں۔ذمہ داری ملنے پر شاہین شاہ نے کہا کہ لاہور قلندرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم ایک فیملی کی طرح ہیں، لاہور قلندرز کیلیے ہمیشہ سو فیصد دینے کی کوشش کی، بطور کپتان بھی یہی کروں گا، سب کو ساتھ لیکر چلوں گا۔
عاقب جاوید نے کہا کہ کسی کرکٹر کو اتنی جلدی گروم ہوتا نہیں دیکھا، اچھی سوچ اور اچھے انسان ہیں، ایسے لوگ ہی لیجنڈ بنتے ہیں،میرے لیے آج بہت خوشی کا دن ہے۔
پی ایس ایل 7 ، لاہور قلندرز نے اپنے کپتان کا اعلان کردیا
