• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کی فراہمی کا آغاز ہو گیا ، شوکت ترین

Dec 30, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرض کی فراہمی کا آغاز ہو گیا ہے ، غریب عوام کیلئے آج بڑا دن ہے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہان تھا کہ غریبوں کو ماضی میں کبھی روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ کیا گیا ، کبھی ترقی کے دعوے کئے گئے لیکن ثمرات کبھی عوام تک نہیں پہنچے لیکن اب ایک شخص عمران خان آیا ہے جس نے ریاست مدینہ کی جانب قدم اتھایا ، وزیر اعظم نے مجھ سے کہا کہ غریبوں کیلئے کچھ کیا جائے ، ہم نے غور و فکر کیا کہ بینک غریب کو پیسہ کیوں نہیں دیتا جس کے بعد یہ سکیم تیار کی گئی کہ بڑے بینک اخوت کو قرض دینگے اور یہ آگے چھوٹے قرض دینگے ۔
وزیر خزانہ نےکہا کہ ہر فصل کیلئے ڈیڑھ لاکھ ، دو فصلوں کیلئے تین لاکھ روپے کا قرض لے سکتے ہیں ، کاروبار کیلئے پانچ لاکھ تک کا قرض حسنہ جبکہ گھر کی تعمیر کیلئے 20 سے 25 لاکھ کا بلا سود قرض لیا جا سکتا ہے اس پر تھوڑے سے چارجز ہیں ۔ 40 لاکھ گھروں کو میرٹ اور شفافیت سے بلا سود قرض فراہم کر رہے ہیں ، یہ فلاحی ریاست کی جانب قدم ہے ۔
شوکت ترین نے مزید کہا کہ جب تک وزیر خزانہ ہوں عمران خان کا خواب پورا کرنے کیلئے کوشش کرتا رہوں گا۔