• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انڈر 19 ایشیا کپ سیمی فائنل، پاکستان نے سری لنکا کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیئے ، آسان ہدف مل گیا

Dec 30, 2021

دبئی (نمائندہ خصوصی) انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 148رنز کا ہدف دے دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا اور پاکستانی باولرز نے مخالف ٹیم کے بلے بازوں کے پر خچے اڑا کر رکھ دیئے اور محض 108 رنز پر 8 کھلاڑیوں کو آوٹ کر دیا تاہم آٹھویں اور نویں نمبر پر آنے والےمتیھیشا پاتھیرانا ن اور یاسیرو روڈیگرو نے ٹیم کو کچھ سنبھالنے کی کوشش کی لیکن وہ بڑا ہدف دلوانے میں کامیاب نہیں ہوئے ۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 44.5اوورز میں147رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور پاکستان کو جیت کیلئے 148رنز کا ہدف دیا۔

سری لنکا کی جانب سے چامنڈو وکرما سنگھے اور شیوون ڈینئل نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آنے والے چامنڈو پاکستانی باولر اویس علی کی گیندپر 12 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ، ان کے ساتھ میدان میں اترنے والے شیوون صرف ایک سکور ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور احمد خان کی گیند کا نشانہ بنے ۔

سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ سکور35متیھیشا پاتھیرانا نے بنایا جبکہ ان کے علاوہ یاسیرو روڈیگرو 31رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ سدیشا راجا پاکسے 11، انجالا 13 ، پاون پتھی راجا 11 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ۔

پاکستا ن کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں ذیشان ضمیر نے حاصل کیں ، انہوں نے 10 اوورز میں 32 رنز دیتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ ان احمد خان اور اویس علی نے دو دو ،ارحم نواز اور معاذ صداق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ دوسری جانب دوسرا سیمی فائنل بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کھیلا جارہاہے جس میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے ، واضح رہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل کل 31 دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔