• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سٹی پولیس کا چوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف شکنجہ سخت،چوری شدہ موٹر کار سمیت 510 گرام چرس برآمد، ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

Dec 30, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس نمائندہ نیوز ٹائم
تفصیلات کے مطابق زیر قیادت ایس ڈی پی او سٹی سرکل فضل رحیم خان گنڈہ پور ہمراہ ایس ایچ او سٹی اسلم خان نے چوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی عمل میں لائی ہے۔
مورخہ 2021-12-22 کو تھانہ سٹی کی حدود میں موٹر کار سوزوکی مہران نمبر LRS-4650 و دیگر متفرق سامان چوری ہوا،جس کی رپورٹ تھانہ سٹی میں درج رجسٹر ہوئی، ایس ڈی پی او سٹی فضل رحیم خان اور ایس ایچ او اسلم خان نے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر چوری کی واردات کو سرانجام دینے والے ملزم اختر منیر ولدعجب نور قوم مروت سکنہ کلاچی کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،جبکہ گرفتار ملزم سے چوری شدہ مذکورہ بالا موٹر کار اور دیگر متفرق سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔
اسی طرح دوسری کارروائی میں ایس ایچ او سٹی اسلم خان نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد رشید ولد محمد حنیف قوم سیال سکنہ محلہ مولوی احمدصاحب ڈیرہ سے 510 گرام چرس برآمد کرکے ملزم مذکورہ بالا کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔