بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) اشرف شوگر ملز کے کین ریسرچ فارم پر گنے کی نئی اقسام کے رزلٹ حوصلہ افزاء قرار ان خیالات کا اظہار خانپور شوگر کین ریسرچ سینٹر کے کین ایکسپرٹ ڈاکٹر فدا حسین نے اشرف شوگر ملز کے کین ریسرچ فارم کا دورہ کرتے ہوئے کہا۔ تفصیل کے مطابق خانپور شوگر کین ریسرچ فارم کے کین ایکسپرٹ ڈاکٹر فدا حسین نے اشرف شوگر ملز کے کین ایڈوائزر چوہدری محمد یونس کے ہمراہ اشرف شوگر ملز کے کین ریسرچ فارم پر تجرباتی طور پر لگائی گئی گنے کی نئی اقسام کا معائنہ کیا جس میں انہوں نے گنے کی برکس پیداوار صحت و نشونما اور ریکوری کے ٹیسٹ کیے اس موقع پر ڈاکٹر فدا حسین کا کہنا تھا کہ اشرف شوگر ملز کے کین ریسرچ فارم پر لگی نئی ٹرائل ورائٹیوں کے رزلٹ کافی حوصلہ افزاء ہیں اس طرح کے تجرباتی ریسرچ فارمز پر ہونے والے کاموں کی باقی شوگر انڈسٹری کو بھی تقلید کرنی چائیے بطور زرعی ماہر و شوگر کین ایکسپرٹ اور ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم اپنے ملک کی زراعت کو جدید ترقی یافتہ بنانے کے لیے اور فصلوں سے اچھی پیداوار کے حصول کی خاطر اپنی ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لانی ہو گی تاکہ ہمارے ملک کے بھی زرعی شعبہ سے وابستہ افراد بہتر انکم حاصل کرسکیں اور ہماری زراعت اور اس کی دیگر پروڈکٹس باقی ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ مقابلہ کرسکیں اس موقع پر محمد خالد، عبدالجبار، عمر ضیاء، محمد صدیق، رضوان احمد و دیگر موجود تھے۔