• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پولیس کی منشیات فروشوں،قماربازوں اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں،

Dec 30, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے )پولیس کی منشیات فروشوں،قماربازوں اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں، متعددملزمان گرفتار، منشیات،ناجائز اسلحہ اورداؤ پرلگی رقم برآمد،مقدمات درج۔قانون شکنی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،انہیں گرفتارکرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچاکر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایاجائے گا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤسردارعلی خان،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس تھانہ بغدادالجدید نے قماربازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان رشید احمد،محمدصابر،محمداظہر اورمحمدرفیق کو گرفتارکرلیا،جن کے قبضہ سے داؤ پرلگی رقم اورتاش کے پتے برآمدکرلیے۔ پولیس تھانہ کینٹ،صدریزمان اورسٹی حاصل پورنے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمدامجد،شیر زمان،محمدرئیس،محمدجابر اورمحمدسجاد کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے161 لیٹر شراب،25 لیٹر لہن اور01 چالوبھٹی برآمدکرلی،پولیس تھانہ عنایتی، سٹی حاصل پوراورقائم پورنے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان یاسرعلی،محمدعلی،ملازم حسیناوراللہ رکھا کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے04 عددپسٹل30 بور برآمدکرلیے۔ پولیس تھانہ اوچ شریف نے منشیات فروش ملزم محمدطارق کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے260 گرام چرس برآمدکرلی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ قانون شکنی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،انہیں گرفتارکرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچاکر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایاجائے گا۔