• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انشاءاللہ نیا سال پی ٹی آئی کی عوام دشمن حکومت کے خاتمہ کی نوید لیکر طلوع ہو گا

Dec 31, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے )پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہے کہ انشاءاللہ نیا سال پی ٹی آئی کی عوام دشمن حکومت کے خاتمہ کی نوید لیکر طلوع ہو گا اور لٹیرے و بد مست حکمران اپنے گھناونے و عوام دشمن اقدامات کی بدولت جیل کی سلاخوں کے پیچھیں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ جعلی وزیراعظم نے 1 ارب ڈالر کے عوض اسٹیٹ بنک کا کنٹرول ایم آئی ایم ایف کے حوالے کرکے پاکستان کی خود مختاری کا سودا کر دیا ہے اور موجودہ حکومت ملک و قوم دشمن اقدامات کی بدولت پاکستان کے لیے سکیورٹی رسک بن چکی ہے اس لیے اسے جلد اقتدار سے الگ نہ کیا گیا تو اس کا خمیازہ پوری قوم کو مزید طوفانی مہنگائی سمیت خونی انقلاب کی صورت میں بھگتنا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے منی بجٹ کے ذریعے ٹیکسوں کی بھرمار کرکے قوم کو ادھ موا کر دیا ہے جبکہ نئے سال میں ہوشربا مہنگائی بے روزگاری کا ایسا تحفہ دیا ہے جس کے آفٹرشاکس کے بھیانگ نتائج برآمد ہوں گے جو وطن عزیز کی نظریاتی سرحدوں کو بھی ہلا کر رکھ دیں گے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت مزید برسراقتدار رہی تو یہ عوام کے سانس لینے دھوپ ہوا اور پانی پر بھی ٹیکس لگا کر پیسے بٹوریں گے اور بد حال عوام و پسے ہوئے طبقات کو خود کشیوں کی راہ ڈال دیں گے۔انہوں نے کہاکہ من حیث القوم تبدیلی سرکار کو جلد پویلین کی راہ نہ دکھائی گئی تو یہ قومی المیہ ہو گا اور غیور عوام و نئی نسل کا مستقبل مزید تاریک ہو جائے گا۔