• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کاٹن جنر ز ایسو سی ایشن (پی سی جی اے)بہاولپور کا ایک ہنگامی اجلاس گذشتہ روز بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقد ہوا

Jan 1, 2022

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے )پاکستان کاٹن جنر ز ایسو سی ایشن (پی سی جی اے)بہاولپور کا ایک ہنگامی اجلاس گذشتہ روز بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقد ہوا جس میں پی سی جی اے کے سابق وائس چیئر مین چوہدری وحید ارشد، ملک محمد سرفراز ناظم، حافظ عبد الطیف کے علاوہ چیمبر کے سابق صدور سیٹھ محمد ارشد، ملک محمد اعجاز ناظم، جاوید اقبال چوہدری و دیگر معروف کاٹن جنرزجس میں چوہدری وحید اختر، محمد سلیم غوری، ڈاکٹر محمد اسلم شیخ، چوہدری طارق جاوید، محمد رفیع ملک، محمد منیب ملک، چوہدری ذوالفقار علی، چوہدری محمد شہباز، چوہدری عثمان اعجاز، محمد عدیل خالد، ملک پرویز اقبال اور ٹیکس کنسلٹنٹ سیفل تنویر نے شرکت کی۔اجلاس میں حکومت کی جانب سے پیش کردہ حالیہ منی بجٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ حالیہ جنرل سیلز ٹیکس کے نفاذ سے زرعی اجناس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوجائے گااور اس سے کاشتکاروں اور زمینداروں پر مزید بوجھ اور ان کا استحصال ہوگا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے نافذ کیا گیا حالیہ سیلز ٹیکس کسی بھی صورت قبول نہیں کیونکہ پہلے سے ہی عائد کردہ ٹیکسوں کے باعث کاٹن جننگ انڈسٹری اور آئل انڈسٹری کے ساتھ ساتھ دیگر انڈسٹری کا چلنا ہی نا گزیر تھا جبکہ مزید ٹیکسوں کے نفاذ سے کاٹن انڈسٹری اور دیگر کاروبار کرنا نا ممکن ہو گیا ہے۔ اجلاس میں موجودہ منی بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکس کنسلٹنٹ جاوید اقبال چوہدری اور سیفل تنویر نے خدشات ظاہرکیے اور درپیش پیچیدگیوں سے متعلق وضاحت بھی کی اور یہ بھی کہا گیا کہ سیلز ٹیکس کے نفاذ سے لوکل آئل کی قیمتیں درآمدی آئل اور کاٹن کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی اشیاء مقابلہ نہیں کر سکیں گی۔اجلاس میں حکومت سے بھر پور مطالبہ کیا کہ موجودہ ٹیکسوں کے نفاذ کو فوری طور پر واپس لے اور کاروباری لوگوں اور انڈسٹری کو دوستانہ اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے، بصورت دیگر کاٹن جننگ و آئل انڈسٹری کے ساتھ ساتھ دیگر انڈسٹری سے وابستہ لوگ اپنی انڈسٹری بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔