• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

محمد حفیظ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Jan 3, 2022

لاہور (نمائندہ خصوصی) آل رائونڈ ر محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، کہا کہ اب اپنی فیملی کو ٹائم دوں گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد حفیظ نے بتایا کہ 18 سال پہلےخوبصورت سفرکاآغاز کیا، ہمیشہ ملک کیلئےکھیلا،اچھی کارکردگی دکھانےکی کوشش کی۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ آخری ورلڈ کپ جوکھیلا تو اس میں میری خواہش پاکستان کے فاتح سکواڈ میں شامل ہونا تھا ، اس کے علاوہ مجھے کوئی لالچ نہ تھا ،ورلڈ کپ میں بھارت سے جیتنے کی خواہش پوری ہوئی، آئندہ ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے میں اپنے لڑکوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ، پاکستان ٹیم کی جیت ہمیشہ میری جیت ہو گی ۔
محمد حفیظ نے کہا کہ میں نے جو بھی کرکٹ کھیلی اس سے مطمئن ہوں ، پاکستان کیلئے کھیلنا بڑے اعزاز کی بات ہے ، فینز نے 18 سالہ کیریئر میں ہر جگہ سپورٹ کیا ، ملک کیلئے بغیر کسی لالچ کے کھیلا ہوں ، میں نے کبھی پیسہ کمانے کا نہیں سوچانہ ہی کبھی فیئرویل میچ کا خیال آیا ۔ان کا کہنا تھا کہ میری کامیابیوں میں کوچ شاہد اسلام کا نمایاں کردار ہے ۔