• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نعمان اعجاز نےاسرا بیلجک کو تُرکی کا یاسر حسین قرار دیدیا کیونکہ ۔ ۔ ۔

Jan 3, 2022

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر پاکستانی اداکار نعمان اعجاز نے اداکارہ اسرا بیلجک کو تُرکی کا یاسر حسین قرار دے دیا۔

نعمان اعجاز نے اپنے ایک چیٹ شو میں اداکارہ اسرا بیلجک کے بارے میں بات کرتے ہوئے اُنہیں تُرکی کا یاسر حسین کہہ دیا اور پھر اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی اسرا سوشل میڈیا پر کوئی تصویر شیئر کرتی ہیں تو اس سے اُن کے پاکستانی فالوورز ناراض ہوتے ہیں اور اُن کی تصاویر پر تنقید بھی کرتے ہیں ’کئی مہینوں صبر کرنے اور پاکستانی مداحوں کو اپنے کپڑوں کے انتخاب پرتنقید کرنے کے لیے معاف کرنے کے بعد، کچھ عرصہ پہلے اسرا نےایک صارف کو جواب دے کر چُپ کروادیا‘۔

یاد رہے کہ ایک صارف نے سوشل میڈیا پر اداکارہ کے کپڑوں پر تنقید کرتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں لکھا تھا کہ ’برائے مہربانی ایسے کپڑے نہ پہنا کریں، حلیمہ باجی‘۔جس کے جوب میں اسرا بیلجک نے لکھا تھا کہ’میں آپ کو ایک چھوٹا سا مشورہ دوں گی کہ آپ مجھے فالو نہ کریں، شکریہ‘۔