• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اسسٹنٹ کمشنر احمدپور شرقیہ ملک ظہوراحمد اعوان نے اپنے آفس کے باہر کھلی کچہری کا انعقاد

Jan 3, 2022

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے) اسسٹنٹ کمشنر احمدپور شرقیہ ملک ظہوراحمد اعوان نے اپنے آفس کے باہر کھلی کچہری کا انعقاد’اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہوراحمد اعوان نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ورکنگ ڈے کے پہلے اور دوسرے روز عوامی خدمت میں گزارا اسسٹنٹ کمشنر احمدپور شرقیہ ملک ظہوراحمد اعوان نے اپنے آفس کے باہر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں تحصیلدارن فہیہم اشرف شیخ سراج الحق غلام یسین شاکر دیگر ریو نیو آفسران لینڈ ریکارڈ عملہ بھی موجود تھا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ ملک ظہور احمد اعوان نے کہاکہ ریونیو خدمت کچہریوں میں عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھے گا-یہ بات انہوں نے . عوامی خدمت کچہری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے شہریوں کے ریونیو مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات کیئے جا رہے ہیں ہیں ہر ماہ کے آغاز میں ریونیو کچہری کا مقصد ایک چھت تلے شکایات کا ازالہ یقینی بنانا ہے عوامی خدمت کچہریوں میں عوام کاروجھاناس بات کا ثبوت ہے کہ عوام یہاں کئے گئے فوری اقدامات سے مطمئن ہیں ریونیو خدمت کچہریوں میں ایک ہی جگہ پر عوام کے مسائل کا فوری حل کیا جاتا ہے اس موقع پر شہریوں کاکہناتھاکہ:ریونیو عوامی خدمت کچہریاں حکومت کا احسن اقدام ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر احمدپور شرقیہ کی عوامی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا