• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کیا دوبارہ لاک ڈاؤن لگنے والا ہے؟این سی او سی سربراہ نے اعلان کردیا

Jan 6, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے ملک میں لاک ڈاؤن کے فوری نفاذ کے امکان کو مسترد کردیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے کیسز میں بتدریج اضافہ جاری ہے اور حکومت اس پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں لاک ڈاؤن کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ہماری اولین ترجیح ویکسی نیشن میں تیزی لانا ہے۔