اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں کل سے 9 جنوری تک پنجاب،بلوچستان اورسندھ بھرمیں موسلادھاربارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل بارشوں کا سلسلہ بالائی علاقوں میں پھیل جائے گا،7 اور 8 جنوری کوراولپنڈی،لاہور ،فیصل آباد،ملتان اورپشاورمیں تیزبارش کا امکان ہے جبکہ بارشوں سے راولپنڈی،لاہورسمیت کئی نشیبی علاقے زیرآب آنے کا امکان بھی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 9جنوری تک مری،گلیات،وادی نیلم،باغ،حویلیاں،ناران،کاغان میں برفباری ہوگی جبکہ اسی عرصے میں سکردو، استور،چترال،دیر،سوات اورمالم جبہ میں بھی شدید برفباری کا امکان ہے ۔